13 اکتوبر 2014 - 05:31
قاہرہ: غزہ تعمیر نو کانفرنس کا آغاز

غزہ تعمیر نو کانفرنس قاہرہ میں شروع ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں پچاس ممالک اور بیس عالمی تنظیمیں شریک ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ تعمیر نو کانفرنس قاہرہ میں شروع ہوگئی ہے۔ اس کانفرنس میں پچاس ممالک اور بیس عالمی تنظیمیں شریک ہیں۔ مختلف ملکوں کے وفود اس کانفرنس میں شرکت کرنے کل سے قاہرہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن بھی، اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہیں۔ واضح رہے غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ پچاس روزہ جارحیت میں دوہزار سے زائد فلسطینی شہید اور غزہ کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچاہے۔ قابل ذکرہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے چار ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

.......

/169